اسلام آباد
تاریخ اشاعت:

وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپےکی بڑی کٹوتی کر دی

 وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپےکی بڑی کٹوتی کر دی


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے  وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی بڑی کٹوتی کر دی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  وزارت خزانہ کی طرف  سے  پی ایس ڈی پی میں 100 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔

رواں مالی سال کے لیے  پی ایس ڈی پی میں شامل تمام ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ میں 10 فیصد کٹوتی ہوگی جس کے بعد رواں مالی سال کے لیے  پی ایس ڈی پی کی مد میں مختص کیا گیا وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم ایک ہزار    ارب روپے سےکم ہوکر   900   ارب روپے پر آگیا ہے۔

وفاقی حکومت عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرکے 72 ارب روپے کی سبسڈی اٹھاچکی ہے۔

 وزیر اعظم نے بھی اپنے حالیہ  خطاب میں عوام   پر پیٹرول اور ڈیزل کا بوجھ منتقل نہ کرکے ترقیاتی بجٹ میں کمی کی بات کی تھی۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز