ملتان
تاریخ اشاعت:

شہرِ اولیاءملتان پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے میچز کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے

 شہرِ اولیاءملتان پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے میچز کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا ہے کہ شہرِ اولیاءملتان پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے میچز کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں یکم اپریل سے پی ایس ایل کے میچز کا باقاعدہ آغاز ہوگا جہاں مجموعی طور پر چار میچز کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق کی صدارت میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ایس ایل میچز کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ٹیموں کی سکیورٹی، اسٹیڈیم انتظامات، ٹریفک پلان، صفائی ستھرائی اور شائقین کرکٹ کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے بتایا کہ پی ایس ایل میچز کے ٹکٹوں کی فروخت 24 مارچ سے شروع ہوگی جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے باقاعدہ ٹکٹ باکس آفس بھی قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت کے لیے ٹی سی ایس کو آفیشل پارٹنر مقرر کیا گیا ہے اور شائقین ملک بھر سے آن لائن ٹکٹ بھی حاصل کرسکیں گے۔ شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیے فاطمہ جناح ٹاو ¿ن سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم تک خصوصی شٹل سروس چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں آسانی فراہم کی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پی ایس ایل میچز کے موقع پر شہر کی مرکزی شاہراہوں اور چوکوں کو خصوصی طور پر سجایا جائے گا تاکہ ملتان میں کرکٹ فیسٹیول کا ماحول پیدا کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیموں کی ملتان آمد 30 مارچ کو متوقع ہے اور کھلاڑیوں کے قیام کے لیے مختص ہوٹلوں کی چیکنگ اور سرویلنس کو مزید سخت کیا جائے گا۔ سکیورٹی اداروں کو فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم اور ٹیموں کے روٹس کی خصوصی نگرانی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میچز کے دوران میڈیکل ایمرجنسی سروسز، ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز ہائی الرٹ رہیں گی جبکہ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر صفائی کے خصوصی انتظامات کے لیے ویسٹ مینجمنٹ ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔ ٹیموں اور آفیشلز کی آمدورفت کے لیے روٹس کی کلیئرنس اور جامع ٹریفک مینجمنٹ پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی کے خطرے سے بچاو ¿ کے لیے اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں خصوصی سپرے مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کے لیے پارکنگ کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مکمل پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پی ایس ایل میچز کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ایک محفوظ اور بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز