پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 140 ارب روپے کا نیا قرض لے گا
پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 140 ارب روپےکا نیا قرض لے گا،پاکستان نے اے ڈی بی کو 50 کروڑ ڈالر کے مساوی قرض کی تجویز دیدی۔
حکام وزارت خزانہ کےمطابق مجوزہ قرض کا بنیادی مقصدسرکاری پنشن نظام میں اصلاحات کرنا ہے، وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل ایک ہزار پچپن ارب روپے تک پہنچ گیا،نئے قرض کا مقصد سرکاری پنشن اخراجات پر قابو پانا ہے،منصوبے کا نام ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام رکھا گیا ہے۔
دستاویز کےمطابق سرکاری اداروں کےلیےتربیت اورآگاہی پروگرام شروع کیاجائےگا،پنشن نظام میں گورننس اور نگرانی کانظام مضبوط بنانےکی تجویزہے،نئی اصلاحات سےمستقبل کے مالی بوجھ میں کمی متوقع ہے۔