فیصل آباد
تاریخ اشاعت:

ورکرز ویلفیئر سکول 153 رب میں طلبہ کو چیک تقسیم

 ورکرز ویلفیئر سکول 153 رب میں طلبہ کو چیک تقسیم

بلوچنی:)ورکرز ویلفیئر سکول 153رب ساہیانوالہ میں تقریب تقسیم چیکس کا انعقاد ہوا ۔ چوہدری ناصر ضیا گروپ ڈائریکٹر مسعود ٹیکسٹائل ملز وممبر گورننگ باڈی پنجاب ورکرز ویلفیئر نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی اور ورکرز ویلفیئر سکول کے طلبہ میں چیک تقسیم کیے ۔ ناصر ضیانے کہا کہ مزدوروں کے خاندانوں کی معاونت اور تعلیم کے فروغ کے لیے اپنے مسلسل عزم کے تحت، ورکرز ویلفیئر فنڈ پنجاب نے صوبہ بھر کے ورکرز ویلفیئر سکولوں کے طلبہ کو بھی سکول یونیفارم کی خریداری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے چیکس جاری کیے ہیں۔ایسے اقدامات حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ تعلیم تک رسائی کو بہتر بنایا جائے اور مزدوروں کے بچوں کو ضروری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ وقار اور اعتماد کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے تاکہ ان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز