اسلام آباد
تاریخ اشاعت:

حکومت کا ہائی آکٹین ایندھن پر 200 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی اضافہ


اسلام آباد میں حکومت نے ہائی آکٹین ایندھن پر پیٹرولیم لیوی میں 200 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد لیوی کی مجموعی شرح 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل ہائی آکٹین پر پیٹرولیم لیوی 105 روپے 37 پیسے فی لیٹر تھی، تاہم حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں ہائی آکٹین ایندھن کی نئی قیمت 535 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عام صارفین کو ریلیف دینے کے لیے نچلے اور درمیانے طبقے کی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق قیمت میں اضافہ صرف لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول تک محدود رکھا گیا ہے۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز