ملتان: تھانہ بستی ملوک پولیس کی کارروائی، 2024ء کے ڈکیتی مقدمہ میں 50 ہزار روپے برآمد
ملتان(کرائم رپورٹر) تھانہ بستی ملوک پولیس کی کارروائی، 2024ء کے ڈکیتی مقدمہ میں 50 ہزار روپے برآمدملتان پولیس تھانہ بستی ملوک کی چوکی لاڑ نے کارروائی کرتے ہوئے سال 2024ء کے ڈکیتی کے مقدمہ میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے نقدی برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی لاڑ محمد بلال نے مدعی مقدمہ کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 50 ہزار روپے نقدی برآمد کر کے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد رقم اصل مدعی کے حوالے کر دی۔مدعی مقدمہ نے ریکوری ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او ملتان اور انچارج چوکی لاڑ محمد بلال کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔
