ملتان
تاریخ اشاعت: March 30, 2026

نشتر ہسپتال روڈ کو ماڈرن ہیلتھ کوریڈور میں تبدیل کرنے کی منظوری، 316.8 ملین روپے لاگت آئے گی 🏥

 🏥نشتر ہسپتال روڈ کو ماڈرن ہیلتھ کوریڈور میں تبدیل کرنے کی منظوری، 316.8 ملین روپے لاگت آئے گی


ملتان (وقائع نگار خصوصی)نشترہسپتال روڈ کو ماڈرن ہیلتھ کوریڈور میں تبدیل کرنیکی منظوری، منصوبے پر 316اعشاریہ8ملین سے زائد لاگت آئیگی۔تفصیلات کے مطابق کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت اجلاس میں جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی علاج گاہ نشتر ہسپتال تک رسائی بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے نشتر روڈ کو ماڈرن ہیلتھ کوریڈور میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی، منصوبے پر 316 اعشاریہ 8ملین سے زائد لاگت آئے گی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایمرجنسی تک بروقت رسائی یقینی بنانے کیلئے جامع ٹریفک اور موبیلیٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔ کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ مریضوں کیلئے ہر لمحہ قیمتی ہوتا ہے اور کسی بھی قسم کی تاخیر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے ، اس لیے اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت نشتر روڈ کو جدید کارپٹ روڈ، م¶ثر ڈرینیج سسٹم، کشادہ فٹ پاتھ اور جدید سیفٹی فیچرز سے آراستہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ لاہور پارکنگ کمپنی کے طرز پر کمپیوٹرائزڈ پارکنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا جبکہ نجی پلازہ مالکان کو اپنی پارکنگ مکمل فعال رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے تاکہ ٹریفک دبا میں کمی لائی جا سکے ۔پیدل چلنے والوں کیلئے محفوظ واک ویز، برج بیوٹیفکیشن، جدید سٹریٹ لائٹس، واضح سائن ایج اور خوبصورت ڈیوائیڈرز بھی منصوبے کا حصہ ہیں، جس سے اس سڑک کو ایک مکمل ماڈرن کوریڈور کی شکل دی جائے گی۔کمشنر عامر کریم خاں نے نشاندہی کی کہ نشتر روڈ پر روزانہ ہزاروں مریضوں اور تیمارداروں کی آمد کے باعث ٹریفک جام معمول بن چکا ہے ، جس سے ایمبولینسز کو گزرنے میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں اور قیمتی وقت ضائع ہونے کا خدشہ رہتا ہے ۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ایمرجنسی سروسز کی رسائی تیز اور م¶ثر ہو جائے گی۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ واسا کی جانب سے نشتر روڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سے الخالق میڈیکل سینٹر تک دو فٹ قطر کی ایک کلومیٹر طویل سیوریج لائن بچھانے کا کام مکمل ہوتے ہی سڑک کی تعمیر و بحالی کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔کمشنر عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ منصوبے کے معیار اور مقررہ ٹائم لائن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ مبشر رحمان، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر رامجد، محکمہ ہائی ویز کے افسران، سی او میونسپل کارپوریشن اقبال خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز