جرم و سزا
تاریخ اشاعت: March 30, 2026

لاہور اور گوجرانوالہ میں پولیس مقابلے، سابق کونسلر کے بیٹے سمیت 3 خطرناک ملزمان ہلاک 🚨

🚨لاہور اور گوجرانوالہ میں پولیس مقابلے، سابق کونسلر کے بیٹے سمیت 3 خطرناک ملزمان ہلاک 


لاہور،گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)درجنوں مقدمات میں ملوث انتہائی خطرناک ملزم سابق ن لیگی کونسلر ، بیٹے سمیت 3ملزم مبینہ مقابلوں میں مارے گئے ، سی سی ڈی حکام کے مطابق قتل،اقدام قتل،ڈکیتی رہزانی کے 32 سے زائد مقدمات میں ملزم سابق ن لیگی کونسلر کے بیٹے عطائے ربی بٹ پولیس کو مطلوب اورکئی ماہ سے مفرور تھا، گرفتاری کے لئے سی سی ڈی کے اہلکارو ں نے فیصل آباد میں چھاپہ مارا جہاں سے ملزم اپنے بھائی کے ہمراہ سیالکوٹ کی طرف فرار ہو گیا جہاں پر ان کا آمنا سامنا ہوجانے پر ملزم نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگیا ، تھانہ اروپ کی حدود میں ملزم کا سی سی ڈی سے دوبارہ سامنا ہوا اس دوران جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔

علاوہ ازیں تھانہ ایمن آباد کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کے دوران خطرناک ڈاکو وقاص عرف وقاصو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،ہلاک ڈاکو منشیات،ڈکیتی،چوری اور واردات کے دوران شہری کو زخمی کرنے جیسی درجنوں سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا،جسکے 3 نامعلوم ساتھی فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کے قبضے سے تین کلو چھ سو گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ۔ دریں اثنا پولیس ذرائع کے مطابق چوہنگ لاہور میں پولیس نے موٹرسائیکل پر سوار دو ا فراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک اوردوسرا فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم فیکٹریوں میں وارداتیں کرتے تھے ۔ 


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز