کاروبار
تاریخ اشاعت: March 14, 2026

زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

 

زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 6 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ذخائر 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 16 ارب 34 کروڑ 11 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مرکزی بینک نے آگاہ کیا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر6 مارچ کو 21 ارب 59 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کی تحویل میں 5 ارب 25 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ 


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز