لیہ، غیر قانونی شکار کیخلاف کارروائی، 4 افراد گرفتار،اسلحہ، شکاربرآمد
لیہ( ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد سلیم)غیر قانونی شکار کے خلاف کارروائی، 4 افراد گرفتار، اسلحہ و شکار شدہ پرندے(مرغابی )برآمد۔اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع لیہ کاشف حمید کی سربراہی میں وائلڈ لائف ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل لیہ کے علاقہ بیٹ علیانی میں مرغابی کا غیر قانونی شکار کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے شکار شدہ پرندے، بندوقیں اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر کاشف حمید نے بتایا کہ محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے غیر قانونی شکار کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ مزید ان کی جانب سے ملزمان کو ایک لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔