جرم و سزا
تاریخ اشاعت: March 27, 2026

ملتان: پرانی سبز منڈی روڈ پر پولیس مقابلہ، 50 سے زائد مقدمات میں ملوث خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 

  ملتان: پرانی سبز منڈی روڈ پر پولیس مقابلہ، 50 سے زائد مقدمات میں ملوث خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 ملتان(کرائم رپورٹر) تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے پرانی سبز منڈی روڈ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران چوری و ڈکیتی کے 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب سابقہ ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مورخہ **27 مارچ 2026** کو رات گئے پولیس پارٹی معمول کے گشت، جرائم کی روک تھام اور ناکہ بندی کے سلسلے میں پرانی سبز منڈی روڈ پر موجود تھی کہ اسی دوران دو مشکوک افراد موٹر سائیکل پر لکڑ منڈی چوک کی جانب سے آتے دکھائی دیے۔ پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان موٹر سائیکل سے اتر کر علیحدہ علیحدہ ہو گئے اور جان سے مارنے کی نیت سے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر گاڑی کی اوٹ میں آ کر اور سڑک پر لیٹ کر اپنی جان بچائی اور ملزمان کو فائرنگ روک کر سرنڈر کرنے کی ہدایت کی، تاہم ملزمان باز نہ آئے۔ اس دوران پولیس نے حق حفاظتِ خود اختیاری کے تحت اکا دکا ہوائی فائر کیے۔ کچھ دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر ایک ملزم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر تیز رفتاری سے لکڑ منڈی چوک کی طرف فرار ہو گیا۔

پولیس نے موقع پر سرچ آپریشن کے دوران تھوڑے فاصلے پر ایک شخص کو زخمی حالت میں سڑک کے قریب گرا ہوا پایا، جس کی دائیں ٹانگ سے خون بہہ رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے **30 بور پسٹل** برآمد ہوا جبکہ اس کے کندھے پر موجود سیاہ رنگ کے بیگ کی تلاشی لینے پر **1100 گرام ہیروئن** اور **ایک ہزار روپے نقدی** بھی برآمد ہوئی۔

ملزم نے اپنی شناخت **علی حسن ولد ظفر حسین قوم رندھاوا** سکنہ نزد جمیل ہوٹل گراس منڈی پھاٹک ملتان کے نام سے بتائی۔ ریکارڈ کی جانچ پڑتال پر ملزم چوری، ڈکیتی اور راہزنی سمیت **50 سے زائد مقدمات** میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرم پایا گیا۔

سواقعے کی اطلاع فوری طور پر اعلیٰ افسران کو دے دی گئی جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ زخمی ملزم کو ریسکیو **1122** کے ذریعے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز