تیل کے درآمدی بل میں 6.35٪ کمی
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ (جولائی 2025 تا فرور ی 2026 (کے دوران تیل کا درآمدی بل 10.029 ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی تا فروری25۔2024کے دوران درآمدات کی مالیت 10.709 ارب ڈالر رہی تھی ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران تیل کے قومی درآمدی بل میں 0.680 ارب ڈالر یعنی 6.35 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔