اسلام آباد
تاریخ اشاعت:

آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کے 684کارندے ہلاک ہوچکے ہیں : عطا تارڑ

آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کے 684کارندے ہلاک ہوچکے ہیں : عطا تارڑ

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کے 684 کارندے ہلاک، 912سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ایکس‘ پر اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی اب تک 252 پوسٹیں تباہ اور 44 پر قبضہ کیا گیا، افغان طالبان رجیم کے 229 ٹینک اور مسلح گاڑیوں تباہ کردی گئیں، افغانستان میں 73 مقامات پر فضائی کارروائیوں میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج نے 14اور 15مارچ کی شب دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، قندھار میں دہشتگردوں کی ٹیکنیکل سپورٹ اور اسلحہ سٹوریج تنصیبات تباہ کردی، قندھار میں دہشتگردوں کے تکنیکی آلات رکھنے والی سرنگ بھی تباہ کردی گئی۔


 

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز