اہم خبریں
تاریخ اشاعت:

کوہاٹ؛ سی ٹی ڈی اور پولیس کی اہم کارروائی، تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے 6 دہشتگرد ہلاک

 

کوہاٹ؛ سی ٹی ڈی اور پولیس کی اہم کارروائی، تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے 6  دہشتگرد ہلاک


کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی اہم کارروائی کے دوران تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے چھ  دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ڈی پی اوشہبازالٰہی کےمطابق دہشت گردوں کی موجودگی کےحوالے سےخفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی اور پولیس نے پہاڑی علاقےمیں آپریشن کا آغازکیا اس دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

جوابی کارروائی میں چھ دہشتگردہلاک ہوگئے،دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔علاقے کو مکمل طور پرگھیرے میں لےکرسرچ آپریشن جاری ہے،لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر لیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکوہاٹ میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی ہے

وزیرداخلہ نےخیبرپختونخوا پولیس اورسی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئےکہا چھ دہشتگردوں کوجہنم رسید کرنےپرقوم کے بہادرسپوتوں کوسلام پیش کرتا ہوں، خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے دلیرجوانوں  پر فخر ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا خیبرپختونخوامیں قیام امن  کیلئےپولیس اورسی ٹی ڈی کی کارروائیاں قابل تعریف ہیں۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز