اسلام آباد
تاریخ اشاعت:

86 واں یومِ پاکستان: مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو مبارکباد

راولپنڈی: پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہان نے 86ویں یومِ پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ Inter-Services Public Relations (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل Syed Asim Munir، نیول چیف ایڈمرل Naveed Ashraf اور ایئر چیف مارشل Zaheer Ahmad Babar Sidhu نے قوم کو یومِ پاکستان کی مبارکباد دی۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے جس دن ایک آزاد وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔ ایمان، امید اور عزم و استقامت سے بھرپور یہ دن قوم کے غیر متزلزل ارادے کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم پاکستان کی مسلح افواج، عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحد ہیں اور داخلی سلامتی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ مزید کہا گیا کہ پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہے اور دنیا بھر میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز