کاروبار
تاریخ اشاعت:

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی،پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

 

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی،پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا


عالمی ومقامی گولڈمارکیٹس میں سونےکی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روزکمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 8700 روپے سستا ہوکر 524562 روپے پر آ گیا،10گرام سونے کے بھائو 7459 روپے کی کمی سے 449727 روپے ہوگئی۔

 پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 310 کم ہوکر 8 ہزار 541 روپے پر آگئی،جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 87 ڈالر سستا ہوکر 5 ہزار 18 ڈالر پر آگیا۔ 


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز