اہم خبریں
تاریخ اشاعت: March 16, 2026

ٹریفک سگنلز اور بازاروں میں بھکاریوں کی یلغار

 ٹریفک سگنلز اور بازاروں میں بھکاریوں کی یلغار


عید الفطر سے قبل ہی گو جر انو الہ میں بھکا ریوں نے ٹر یفک سگنل چو ک وچو ر اہوں اور پبلک مقا ما ت پرٹو لیوں کی صو رت میں ڈیر ے جما لئے اور روزانہ کی بنیا د پر لا کھوں روپے جمع کر رہے ہیں جبکہ انتظا میہ خا مو ش تما شا ئی بنی ہو ئی ہے ،گداگروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے آج تک گوجرانوالہ میں کوئی بھی محکمہ متحرک نہیں ہوسکا ۔گو جر انو ا لہ میں بھکا ریوں کی تعداد روز بر وز بڑ ھتی جا رہی ہے ۔ریلو ے سٹیشن ،بس سٹا پ ،لا ری اڈے اور با زاروں اور ما رکیٹو ں میں کمسن بچے ، نو جوان لڑ کیاں اور ادھیڑ عمر خو اتین شا مل ہے جو ٹو لیوں کی شکل میں با زار وں کا رخ کر تی ہیں اور پو رے علا قے میں پھیل جا تے ہیں ،بھکا ریوں نے با قا عدہ طو ر پر مختلف علا قوں ،بس سٹا پ اور سگنلز اور ما ر کیٹوں کی تقسیم کی ہو ئی ہے ، گو جر انو الہ میں بھکا ری بچوں کی تعدادمیں پچھلے پا نچ سا ل کے دوران اضا فہ ہو ا ہے جبکہ خا نہ بدوش نسل در نسل اس لعنت میں مبتلا چلے آرہے ہیں ۔بھکا ریوں کا کہنا ہے کہ غر بت اور بے روزگا ری کی وجہ سے وہ بھیک ما نگنے پر مجبو ر ہیں ۔ 


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز