کراچی
تاریخ اشاعت:

کے الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، ایم کیو ایم

 کے الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کہا کہ بارش کے بعد بجلی کی طویل اور۔۔

 غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی نے کے الیکٹرک کی بدترین کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے شہریوں کے ساتھ کھلی زیادتی قرار دیا ۔ حق پرست اراکین نے کہا کہ معمولی بارش کے بعد بھی بجلی کے نظام کا درہم برہم ہو جانا اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ کے الیکٹرک کے پاس کوئی مؤثر حکمت عملی نہیں ہے۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز