اخبار کی شہ سرخیاں
تاریخ اشاعت: March 15, 2026

ٹرمپ نے ایران کے خارگ جزیرے پر مزید بم برسانے کا عندیہ دے دیا

 ٹرمپ نے ایران کے خارگ جزیرے پر مزید بم برسانے کا عندیہ دے دیا


تہران: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے زیادہ تر خارگ جزیرے کو تباہ کر دیا ہے لیکن شاید ہم مزے کیلئے اسے مزید چند بم ماریں۔

امریکی ٹی وی این بی سی کو انٹرویو میں ٹرمپ نے بڑھتی ہوئی گیس کی قیمتوں کے خدشات کو مسترد کیا اور کہا کہ وہ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کو یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے آیا ایران نے آبنائے ہرمز میں مائنز بچھا دی ہیں یا نہیں، ہم اس راستے کو صاف کریں گے اور توقع ہے کہ دیگر ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے، جو کسی حد تک رکاوٹ کا سامنا کر رہے ہیں اور بعض صورتوں میں تیل حاصل کرنے میں متاثر ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ مجتبیٰ خامنہ ای زندہ بھی ہیں یا نہیں، ایران نے خطے کے ممالک پر حملہ کر کے مجھے حیران کر دیا، ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن ہم ابھی تیار نہیں کیونکہ شرائط کافی مناسب نہیں ہیں۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز