تازہ ترین
تاریخ اشاعت: March 27, 2026

حوثی رہنما عبدالملک الحوثی کا اعلان، ایران کے خلاف جنگ مسلط ہوئی تو ساتھ دیں گے

 حوثی رہنما عبدالملک الحوثی کا اعلان، ایران کے خلاف جنگ مسلط ہوئی تو ساتھ دیں گے


صنعا: (ویب ڈیسک) یمن کی حوثی تحریک کے رہبر عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کیخلاف جنگ میں ایران کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔

اپنے بیان میں حوثی رہنما عبدالملک الحوثی کا کہنا تھا کہ اسلامی فریضہ جہاد ادا کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے، ہمارا موقف امریکا اور اسرائیل کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی مسلم ملک کے خلاف دشمنی نہیں رکھتے، مسلم ممالک متحد ہو کر صیہونی غرور اور امریکی جبر کا مقابلہ کریں۔

عبدالملک الحوثی کا کہنا تھا کہ اگر حالات کا تقاضہ ہوا تو ہم ایران پر مسلط کردہ جنگ میں شامل ہو سکتے ہیں۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز