جرم و سزا
تاریخ اشاعت: March 27, 2026

پولیس اور عوام کا براہ راست رابطہ، سی پی او ملتان نے کھلی کچہری لگا دی

 پولیس اور عوام کا براہ راست رابطہ، سی پی او ملتان نے کھلی کچہری لگا دی

ملتان (کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔

کھلی کچہری کے دوران سی پی او ملتان نے شہریوں کی درخواستیں سنی اور موقع پر متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف اور تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

سی پی او صادق علی ڈوگر نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو براہ راست پولیس حکام تک رسائی فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے، جبکہ شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مسائل کے حل کی امید ظاہر کی۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز