رئیس وزیر احمد کے انتقال پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اظہارِ تعزیت
ملتان : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی و سابق چیئرمین ضلع کونسل رحیم یار خان رئیس محبوب احمد کے بڑے بھائی رئیس وزیر احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔
اس موقع پر انکے بھائی رئیس حبیب احمد اور رئیس مطلوب احمد بھی موجود تھے اور ان سے تعزیت کی اور اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید احمد مجتبیٰ گیلانی، محمد نعیم خان، سید زین گیلانی، سید ضیغم عباس گیلانی، ملک عبد الرحمن میتلا اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔