ملتان
تاریخ اشاعت:

مارکیٹوں، بازاروں کے صدور کو تجاوزات ختم کرنیکی ہدایت

 مارکیٹوں، بازاروں کے صدور کو تجاوزات ختم کرنیکی ہدایت


ملتان (لیڈی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان صدیق کی ہدایت پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر مبشر قیوم نے انفورسمنٹ آفیسر ملک آصف، انفورسمنٹ علی سجاول اور پیرا فورس ملتان سٹی کے ملازمین کے ہمراہ ملتان شہر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر مبشر قیوم اور ٹیم نے حیسن آگاہی بازار، گول و ممتاز آباد بازار، 30 فٹی و 40 فٹی سمیجہ آباد بازار اور 14 نمبر چونگی بازار سمیت دیگر اہم بازاروں کا وزٹ کیا۔ اس دوران دکانداروں اور بازاروں کے صدور کو تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ شہریوں کے لیے آمدورفت آسان بنائی جا سکے ۔پیرا فورس ملتان سٹی نے واضح کیا کہ اگر کسی نے تجاوزات ختم کرنے میں تعاون نہ کیا تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خاص طور پر 14 نمبر چونگی کپڑا مارکیٹ کی غیر قانونی پارکنگ کو فوراً ختم کر کے روڈ کی ٹریفک روانگی کو مؤثر بنایا گیا۔اس کارروائی کے بعد متعلقہ افراد اور شہریوں نے پیرا فورس ملتان سٹی کی خدمات کی تعریف کی اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات عوامی سہولت اور ٹریفک کے بہتر انتظام کے لیے مستقل جاری رہیں گے تاکہ شہر کی مارکیٹیں نظم و ضبط کے ساتھ چل سکیں۔




Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز