ڈاہا برادری کے وفد کا میڈیا ہاؤس شریف چھجڑا کا دورہ
مظفرگڑھ (شیخ محمد احمد)یونین کونسل نوہن والی سے ڈاہا اتحاد کے سرگرم ممبران رائے اعجاز ڈاہا اور رائے سلیم ڈاہا کی قیادت میں ڈاہا برادری کے ایک معزز وفد نے میڈیا ہاؤس شریف چھجڑا کا دورہ کیا۔ وفد نے میڈیا ہاؤس کی پہلی سالگرہ اور عید کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا ہاؤس کی طرف سے ڈاکٹر محمد ابراہیم چھجڑا اور شیخ محمد احمد چھجڑا نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہاؤس ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور علاقے کی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال، عوامی مسائل، اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ میڈیا ہاؤس شریف چھجڑا نے مختصر عرصے میں عوامی آواز بن کر اپنی ایک منفرد پہچان بنائی ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔ تقریب میں معروف سماجی شخصیت شیخ محمد طاہر چھجڑا بھی موجود تھے، جنہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مثبت اور تعمیری روابط معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں اور علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آخر میں مہمانوں اور میزبانوں کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات کا اختتام ہوا اور آئندہ بھی اس طرح کے روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
