بہاولپور
تاریخ اشاعت: March 29, 2026

جے یو آئی رہنما مولانا صفی اللہ کی محمد صفدر شہباز سے ملاقات

 جے یو آئی رہنما مولانا صفی اللہ کی محمد صفدر شہباز سے ملاقات


بہاولپور( نمائندہ خصوصی زرار احسان آفریدی) جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کے قائمقام امیر مولانا صفی اللہ کی قومی و صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر محمد صفدر شہباز کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات‘ عیادت کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کرتے ہوئے مولانا صفی اللہ نے کہا کے جمعیت علماء اسلام کا مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں جماعت امتِ مسلمہ کے دفاع میں کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گی۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم نہ صرف ایران کی حمایت کرتے ہیں بلکہ اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ امریکہ کی پالیسیوں نے مشرقِ وسطیٰ کو آگ میں جھونک دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جسے امن کا داعی بنا کر پیش کیا جاتا رہااور ورڈ امن ایوارڈ کیلئے نامزدکیاجاتارہا، اس کی پالیسیوں کے نتائج آج پوری دنیا بھگت رہی ہے۔ امریکہ نے اسرائیل کو مسلمانوں پر باؤلے کتے کی طرح چھوڑ رکھا ہے؛ پہلے فلسطین کو نشانہ بنایا گیا اور اب پوری دنیا کو جنگ کی لپیٹ میں لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مولانا صفی اللّٰہ نے واضح کیا کہ افغانستان کے معاملے میں ہمارا مؤقف اصولی ہے۔ ہم کسی بھی صورت افغانستان سے جنگ کے حامی نہیں۔ خطے میں پائیدار امن صرف مذاکرات، سفارت کاری اور باہمی احترام سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں بلکہ مزید پیچیدہ ہوتے ہیں۔ملاقات کے اختتام پر ملک کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمِ اسلام میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔



Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز