اسلام آباد
تاریخ اشاعت:

عید پر امن و امان کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،آئی جی

 عید پر امن و امان کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،آئی جی


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے افسران کو دئیے گئے ٹاسکس پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور مستقبل کے لئے لائحہ عمل طے کیا۔عیدالفطر کے موقع پر تمام ڈویژنز کو باہمی تعاون سے شہریوں کو محفوظ محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کردیں۔ آئی جی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کی شرپسندی کو روکنے کے لیے خصوصی انسدادِ دہشت گردی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے SWATفورس کی آپریشنل حکمتِ عملی کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ آئی جی نے افسران کو اسلام آباد پولیس کے تربیتی امور کو مزید مؤثر بنانے اور افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کا خصوصی خیال رکھنے کے احکامات بھی دیئے ۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز