قومی خبریں
تاریخ اشاعت:

ایران کا دعویٰ: امریکا فالس فلیگ حملے کی سازش کر سکتا ہے

 ایران کا دعویٰ: امریکا فالس فلیگ حملے کی سازش کر سکتا ہے

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے خبردار کیا ہے کہ بعض عناصر نائن الیون جیسے واقعے کی طرز پر ممکنہ فالس فلیگ حملے کی سازش کر رہے ہیں اور اس کا الزام ایران پر ڈال سکتے ہیں۔

علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی اس طرح کا حملہ کر کے ایران کو نشانہ بنا سکتے ہیں، تاہم ایران ایسے دہشت گرد منصوبوں کی سخت مخالفت کرتا ہے اور اس کا امریکا کے عوام سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس وقت امریکا اور اسرائیل کی مبینہ جارحیت کے خلاف دفاع کر رہا ہے اور دفاعی کارروائی میں مضبوط اور فیصلہ کن انداز اپنانے کے لیے تیار ہے تاکہ ایران پر حملہ کرنے والوں کو سزا دی جا سکے۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز