اسلام آباد
تاریخ اشاعت: March 15, 2026

نئی قومی حیاتیاتی تنوع کے اہداف کو عالمی فریم ورک کے مطابق مکمل

 نئی قومی حیاتیاتی تنوع کے اہداف کو عالمی فریم ورک کے مطابق مکمل


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے اپنے قومی حیاتیاتی تنوع کے اہداف مکمل کر لیے ہیں اور انہیں عالمی فریم ورک کے مطابق ڈھال دیا ہے۔۔ ، وزارت ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے سیکرٹری کے زیر صدارت ہونے والی اجلاس میں حتمی شکل دی گئی، اس اقدام کو پاکستان کی عالمی حیاتیاتی تنوع کی ذمہ داریوں کے حصول میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے ۔دو روزہ اجلاس، جو اسلام آباد میں ہوا، میں وفاقی وزراتوں، صوبائی ماحولیاتی، جنگلات اور وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹس، علمی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔وزارت کے میڈیا ترجمان اور ماحولیاتی پالیسی و حیاتیاتی تنوع کے ماہر سلیم شیخ نے بتایا کہ قومی اہداف تمام حکومتی اور غیر حکومتی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد حتمی کیے گئے ۔ اہداف عالمی فریم ورک کے مطابق ترتیب دیئے گئے ہیں تاکہ پاکستان کی حیاتیاتی تحفظ کی ترجیحات ماحولیاتی ضروریات اور ترقیاتی مقاصد دونوں کے عین مطابق ہوں۔



Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز