قومی خبریں
تاریخ اشاعت: March 25, 2026

رافیل گروسی نے امریکا ایران مذاکرات رواں ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ظاہر کردیا

 رافیل گروسی نے امریکا ایران مذاکرات رواں ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ظاہر کردیا

واشنگٹن: سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی نے امریکا ایران مذاکرات اس ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی کا کہنا ہے بات چیت ناصرف نیوکلیئر ایشو بلکہ وسیع امور پر ہوگی، اس بار میزائل پروگرام، ایران کی حامی مزاحمتی فورسز اور سکیورٹی ضمانتیں بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گی۔

رافیل گروسی نے کہا کہ امریکہ ممکنہ طور پر یورینیم افزودگی مکمل بند کرنے پر زور دے گا، تاہم عارضی طور پر پانچ سے دس سال کیلئے اس کی معطلی فریقین کے لئے قابل عمل حل ہو سکتی ہے، ایرانی جوہری تنصیبات کو کچھ نقصان ضرور پہنچا، مگر کوئی فیصلہ کن نقصان نہیں ہوا۔

سربراہ آئی اے ای اے نے مزید کہا کہ ایران اپنی تمام جوہری صلاحیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز