پشاور
تاریخ اشاعت: March 14, 2026

مشتاق احمد خان کا خیبر سے کراچی تک غزہ مارچ کا اعلان

 

مشتاق احمد خان کا خیبر سے کراچی تک غزہ مارچ کا اعلان


پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ 29 مارچ سے مارچ کا آغاز ہوگا، ہم امریکہ کے خلاف مجتبیٰ خامنہ ای کیساتھ ہیں، امریکہ و اسرائیل ایران کی جنگ ہار چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں قبلہ اول کو تالے لگے ہیں، مسجد اقصیٰ 69 سالوں میں پہلی بار رمضان میں بند ہے، نیتن یاہو نے کہا ہے دجال آنے والا ہے، مسجد اقصیٰ کو گرا دیا گیا تو آنسو بہانے سے کچھ نہیں ہوگا۔

سابق سینیٹر نے کہا کہ غزہ پیس بورڈ فراڈ ہے جس سے انڈونیشیا نکل گیا، پاکستان کو بھی چاہئے کہ وہ فوری پس بورڈ سے نکل آئے، غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس کے بعد ایران اور لبنان پر حملہ ہوگیا، پاکستان ایران کیساتھ کھڑا ہو جائے جبکہ افغانستان کیساتھ معاملات کو نارمل کیا جائے۔

مشتاق احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں تین لاکھ کے قریب بچے شہید ہوچکے ہیں، اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے، 72 ہزار ٹرک غزہ میں جانے چاہئے تھے صرف 30 ہزار ہی جاسکے ہیں۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز