تازہ ترین
تاریخ اشاعت:

قطری ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں گر کر تباہ، عملے کی تلاش جاری

قطری ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں گر کر تباہ، عملے کی تلاش جاری



دوحہ: قطر کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایک قطری ہیلی کاپٹر اتوار کے روز معمول کی ڈیوٹی کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

وزارت کے مطابق ہیلی کاپٹر ملک کی سمندری حدود میں پرواز کر رہا تھا کہ اچانک پیش آنے والی خرابی حادثے کا سبب بنی۔ واقعے کے فوراً بعد عملے کے ارکان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا، جو تاحال جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں کسی دشمنانہ کارروائی کے شواہد نہیں ملے اور حادثہ بظاہر تکنیکی خرابی کا نتیجہ ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے، تاہم حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز