تازہ ترین
تاریخ اشاعت:

ٹرمپ کے بیانات کا مقصد توانائی قیمتیں کم کرنا اور وقت حاصل کرنا ہے: ایرانی وزارت خارجہ

 ٹرمپ کے بیانات کا مقصد توانائی قیمتیں کم کرنا اور وقت حاصل کرنا ہے: ایرانی وزارت خارجہ


تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر Donald Trump کے حالیہ بیانات کا مقصد عالمی توانائی کی قیمتوں کو کم کرنا اور اپنے فوجی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے وقت حاصل کرنا ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ خطے کے کچھ ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات اور تجاویز پیش کر رہے ہیں، تاہم ان تمام تجاویز اور درخواستوں کا رخ واشنگٹن کی جانب ہونا چاہیے۔ ایران کا مؤقف واضح ہے کہ وہ اس جنگ کو شروع کرنے والا فریق نہیں ہے۔

ایک اور بیان میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں دوست ممالک کی طرف سے ایسے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی درخواست کر رہا ہے، تاہم ایران نے اب تک اس پر کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا۔

بیان کے مطابق ایران مذاکرات کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہے اور خطے میں اپنی پوزیشن مستحکم رکھنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز