لاہور
تاریخ اشاعت: March 29, 2026

بھاٹی چوک تین رویہ انڈر پاس منصوبے کا باقاعدہ آغاز

 بھاٹی چوک تین رویہ انڈر پاس منصوبے کا باقاعدہ آغاز


لاہور (سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے داتا دربار، بھاٹی گیٹ توسیعی منصوبے ، ناصر باغ، سرکلر روڈ اور لاہور ریلوے سٹیشن کا معائنہ کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھاٹی چوک انڈر پاس منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ، جس میں پینسٹھ کنال سے زائد اراضی شامل کی گئی ہے ۔ وزیر ہاؤسنگ نے بھاٹی چوک سے ایم اے او کالج تک ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت بھی جاری کی۔بلال یاسین نے کہا کہ زائرین کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ بیٹھنے کی جگہ بنائی جائے گی، جہاں خوبصورت فاؤنٹین اور اسلامی آیات کو ماڈل خطاطی کی شکل میں نصب کیا جائے گا تاکہ علاقے کی روحانی اور جمالیاتی حیثیت مزید اجاگر ہو۔دوسری جانب ناصر باغ میں زیر زمین پارکنگ پلازہ پر کام تیزی سے جاری ہے ، جس سے نہ صرف پارکنگ کے مسائل حل ہوں گے بلکہ تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئے گی۔ صوبائی وزیر نے منصوبے کی رفتار مزید تیز کرنے اور جلد تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز