پاکستان لورز پارٹی
دل سے دل تک
اکبر بخاری
پاکستان نعمت غیر مترقبہ ہے کائنات میں جتنے بھی قیمتی ترین نعمتیں ہیں اللہ پاک نے ان سب سے پاکستان کو بڑی وافر مقدار میں نوازا ہے پاکستان کی روح، جان ،زندگی سب کچھ نظریہ ء پاکستان کےنظریہ ء پاکستان ایک ایسی طلسماتی طاقت ہے جو پاکستانیوں کو آپس میں اتفاق و اتحاد کی طاقت سے مضبوط ترین پیمانے پر جوڑے ہوئے ہیں پاکستان سے عشق ،محبت، پیار، خلوص محب الوطنی کا ایسا انمول شاہکار جذبہ ہے جو پاکستان کے کثیر الخیال، کثیر الزبان ،کثیر المقاصد کثیر الثقافت اور کثیر المقام و مکان لوگوں کو آپس میں بنیان المرصوص بنائے ہوئے ہےپاکستان لورز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے اس بات کی انتہائی اہمیت اور ضرورت ہے کہ انہیں باہمی ربط و تعلق میںقائم و دائم رکھا جائے تاکہ جب کبھی بھی کسی قسم کی کوئی دقت، مشکل، پریشانی یا پاکستان کی تعمیر کے لیے، ترقی کے لیے ،خوشحالی کے لیے اور پاکستان کو ہر میدان میں آگے بڑھانے کے لیے محب الوطن پاکستانیوں کی ضرورت ہو تو یہ لوگ آگے بڑھ کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور و پرخلوص کردار ادا کر سکیں ایسا ہی ایک پلیٹ فارم صغیر احمد خان، عبدالشکور غوری ، ڈاکٹر ناظم شاہ ،راشد خاناور بہت سے احباب نے واٹس ایپ گروپ کی صورت میں قائم کیا ہے یہ گروپ زبان و گروہ، تصادم و نفرت و بغض و عناد سے پاک ہو کر صرف پاکستان کی محبت اور خدمت کے لیے پاکستان بھر سے اکٹھا ہوا ہے اللہ پاک اس گروپ کو قائم کرنے والوں اور اس میں شامل ہونے والوں کو پاکستان کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے فی زمانہ پاکستان کو سب سے زیادہ جس مشکل کا سامنا ہے وہ کرپشن ہے پاکستان کی ترقی کا راز کرپشن فری ہو جانے میں ہے سچائی ایسی طاقت ہے جو کبھی بھی پرانی نہیں ہوتی سچائی کی طاقت کے ساتھ کرپشن سے پاک سفارش سے پاک پاکستان دنیا بھر کی قیادت سنبھالنے کے لیے انتہائی فٹ ملک ہے لیکن وقتی اور ذاتی مفادات کی خاطر کچھ لوگوں نے پاکستان کے اجتماعی اور حقیقی مفادات کو پس پشت ڈالنے کی مستقل عادت اپنا رکھی ہے جس کی وجہ سے ابھی پاکستان کو آگے بڑھنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے لیکن کب تک ،یہ مشکلات بھی انشاءاللہ بہت جلد ختم ہو جائیں گی اور پاکستان پوری دنیا کی قیادت سنبھال کر پوری دنیا کو سچائی ،انصاف امن و سلامتی مساوات ،بھائی چارے، خوشحالی ،ترقی اور فلاحی دنیا میں تبدیل کرنے میں ضرور کامیاب ہوگا پاکستان لورز پارٹی کوئی سیاسی جماعت نہیں یہ خالصتا" پاکستان کے عشق سے سرشار ایسا پر خلوص ایک اکٹھے ہے جس کا صرف ایک ہی مقصد ہے اور وہ مقصد ہے پاکستان ،پاکستان کی تعمیر، پاکستان سے عشق اور پاکستان کی ہر قسم کی خدمت بغیر کسی صلہ کی امید و توقع کے !پاکستان سے محبت کرنے والوں کو اپنے اپنے علاقوں میں پاکستان کے عشق کی بنیاد پر نہ صرف یہ کہ پرخلوص انداز سے اکٹھا ہونا چاہیے بلکہسب کو مل کر اپنے اپنے انداز سے پاکستان کی تعمیر میں اپنا فکری، نظری، عملی کردار بھی ادا کرنا چاہیے اور جہاں جہاں پاکستان کے خلاف پاکستان کے دشمن متحرک ہیںان کی سرگرمیوں پر پوری طرح نظر رکھنی چاہیے کیونکہ جاگتے اور ہوشیار رہنا ہی میں بقا کا راز مضمر ہے اور ان سرگرمیوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نہ صرف یہ کہ برابر اطلاع دینی چاہیے بلکہ پاکستان کی تعمیر کے حوالے سے پاکستان کی محبت اور عشق پر مبنی مختلف پروگرام منعقد کرانے چاہئیں سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں سب کچھ ہےپاکستان نہیں تو پھر کچھ بھی نہیں کوئی بھی نہیں