بہاولپور
تاریخ اشاعت: March 29, 2026

سینیٹر جعفر اقبال کی کزن کی وفات پر سیاسی رہنمائوں کی تعزیت

 سینیٹر جعفر اقبال کی کزن کی وفات پر سیاسی رہنمائوں کی تعزیت

رحیم یار خان (اجمل کھوکھر سے) سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال اسلام اباد پہنچ گئے.اسلام آباد میں سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کی کزن، بیگم عشرت اشرف ایم پی اے کی ہمشیرہ اور میجر (ر) اختر محمود سے ان کی اہلیہ کی وفات پر  ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، وزراء، مشیر، سفارتکار، بیروکریٹس، سنیئر صحافی حضرات، سنئیر وکلاء،  علماء کرام، ممتاز سیاسی، سماجی ، کاروباری مذہبی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نےاظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔تعزیت کے لیے تشریف لانے والی شخصیات میں سابق چیئرمین سینٹ وسیم سجاد،  سابق گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام، سابق ایم این اے احمد رضا قصوری، سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ، سنیٹر نزہت عامر، سابق سنیٹر چوہدری تنویر خان، بیرسٹر عقیل ملک وفاقی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف، بیرسٹر دانیال چوہدری پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ایم این اے، زمرد خان سابق ایم ڈی بیت المال و سابق ایم این اے،حمید قدوائی سابق سفیر پاکستان،برگیڈئیر ظریف سابق سفیر پاکستان،چوہدری قمر الزمان سابق چیئرمین نیب،سابق ڈی جی ایف آئی اے افتخار چوہدری، پرویز راٹھور ایڈیشنل آئی جی اسلام آباد، شعیب سڈل سابق آئی جی سندھ، چوہدری رئوف سابق وفاقی سیکرٹری، سنیئر صحافی حضرات میں حامد میر، نصرت جاوید، حنیف خالد، حافظ طاہر خلیل، حاجی نواز رضا، طارق عزیز، ریاض اختر سمیت برگیڈئیر شہزاد، کرنل میاں اکرم، سجاد چیمہ ایڈوکیٹ،چوہدری شکیل احمد اور دیگر بھی شامل تھے۔اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقتصادی اُمور محترمہ زیب جعفر ایم این اے، سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد عمر جعفر ایم پی اے، چوہدری فیصل ذوالفقار سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعظم پاکستان اور حسن اختر و دیگران بھی موجود تھے۔۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز