تازہ ترین
تاریخ اشاعت: March 27, 2026

کریات، کفر قسیم اور نہاریہ میں ایرانی حملوں سے نقصان، شہری زندگی متاثر

 

تل ابیب:   اسرائیل پر ایرانی حملوں کے بعد مختلف علاقوں میں تباہی کے مناظر سامنے آئے، اور مسلسل میزائلوں کی بارش کے نتیجے میں متعدد مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے کریات شہر میں ایرانی میزائل حملے میں ایک گاڑی جل کر خاک ہوگئی جبکہ حملوں نے شہری املاک کو بھی بری طرح نقصان پہنچایا۔کفر قسیم میں ایرانی میزائل حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، شمالی شہر نہاریہ میں بھی میزائل حملوں سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا اور شہری زندگی شدید متاثر ہوئی۔خیال رہے کہ یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد ایران مسلسل ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے جوابی کارروائیاں کر رہا ہے۔



Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز