کھیل
تاریخ اشاعت: March 15, 2026

بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نامناسب اشارے کرنے پر سلمان آغا قصور وار قرار

 بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نامناسب اشارے کرنے پر سلمان آغا قصور وار قرار


آئی سی سی  نے سلمان علی آغا کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں نامناسب اشارے کرنے پر قصوروار قرار دے دیا۔

آئی سی سی کے مطابق سلمان علی آغا ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سلمان علی آغا کسی ڈسپلنری مسئلے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سلمان آغا نے رن آؤٹ ہونے کے بعد مہدی حسن کو نامناسب اشارے کیے تھے جبکہ غصے میں بیٹ، گلووز اور ہیلمٹ بھی میدان میں پھینک دیا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق سلمان علی آغا نے میچ ریفری کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز