تازہ ترین
تاریخ اشاعت: March 29, 2026

اسحاق ڈار سے سعودی ہم منصب کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

 

اسحاق ڈار سے سعودی ہم منصب کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال


























اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کے چلینجز پر غور کیا گیا، دونوں فریقین نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر جامع مشاورت کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت ، قریبی رابطہ کاری پربات ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق دورہ بدلتی ہوئی علاقائی پیش رفت سے نمٹنے کے لیے تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

قبل ازیں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی پاکستانی وزارت خارجہ پہنچ گئے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ ایران جنگ کےخاتمے کے کوششوں کے سلسلے میں پاکستان،سعودیہ،ترکیہ مصر کےوزرائےخارجہ کااہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا،وزیرخارجہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اِس اہم ترین اجلاس کےدوران خطےمیں کشیدگی ختم کرنےکی تجاویز کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز