ملتان
تاریخ اشاعت:

ترقیاتی منصوبے ٹائم لائن میں مکمل کرنے کا حکم

 ترقیاتی منصوبے ٹائم لائن میں مکمل کرنے کا حکم


ملتان (لیڈی رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کاملتان کا دورہ، تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کرنیکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سائٹ سیفٹی اور ایس او پیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ غفلت کے مرتکب افسروں اور ٹھیکیدار اپنا قبلہ درست کر لیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے ملتان کا دورہ کرتے ہوئے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی مختلف سائٹس کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ناقص سیفٹی انتظامات اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پر سائٹ کے سیفٹی آفیسر کو معطل کر دیا گیا۔معائنہ کے دوران سیکرٹری ہاؤسنگ نے سائٹ پر کام کرنے والے ورکرز کی کم تعداد پر سائٹ انجینئر کو بھی سرزنش کی اور ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ۔

اس موقع پر نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ سائٹ سیفٹی اور ایس او پیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ غفلت کے مرتکب افسروں اور ٹھیکیدار اپنا قبلہ درست کر لیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے مقررہ اہداف کی بروقت تکمیل میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام منصوبے 30 جون 2026 تک مکمل کیے جائیں گے ۔سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق ملتان میں شہری سہولیات کی بہتری کے لیے 25 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 5 ارب روپے کی لاگت سے مختلف منصوبے مکمل کیے جائیں گے ۔

منصوبوں کے تحت شہر میں 232 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی، 17 بوسیدہ ڈسپوزل اسٹیشنز کو بحال کیا جائے گا جبکہ 64 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و مرمت بھی کی جائے گی۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز