کالمز
تاریخ اشاعت:

بیٹے اور باپ کی محبت۔

 بیٹے اور باپ کی محبت۔۔۔ — اچھی تربیت کے روشن نتائج



ہمارے معاشرے میں باپ اور بیٹے کے رشتے کو ہمیشہ احترام، محبت اور ذمہ داری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ جب اولاد کو اچھی تربیت، اعلیٰ اخلاق اور خدمتِ خلق کا درس دیا جائے تو اس کے اثرات صرف گھر تک محدود نہیں رہتے بلکہ پورے معاشرے میں نمایاں نظر آتے ہیں۔ ایسی ہی ایک خوبصورت مثال  جپہ خاندان سے تعلق رکھنے والے حاجی محمد کبیر خان جپہ اور ان کے صاحبزادگان کی صورت میں سامنے آتی ہے تصویر میں نظر آنے والے بزرگ شخصیت حاجی محمد کبیر خان جپہ ہیں، جو موجودہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ حافظ عثمان طاہر خان جپہ کے والد محترم ہیں۔ ان کے ساتھ کھڑے ان کے چھوٹے صاحبزادے محمد ایاز خان جپہ ہیں، جو ان دنوں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں اور اپنے والد محترم کے ساتھ بیت اللہ کی حاضری دے رہے ہیں۔یہ منظر نہ صرف باپ بیٹے کی محبت اور عقیدت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس بات کا عملی ثبوت بھی ہے کہ اچھی تربیت انسان کی زندگی میں کس قدر مثبت اثرات پیدا کرتی ہے۔ محمد ایاز خان جپہ اپنے والد محترم کی خدمت میں مصروف ہیں اور انہیں عمرہ کے مقدس مناسک ادا کروا رہے ہیں، جو ایک بیٹے کی اپنے والد کے ساتھ محبت، احترام اور خدمت کا حسین نمونہ ہے۔اسی خاندان کے دوسرے صاحبزادے حافظ عثمان طاہر خان جپہ اس وقت بطور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور ضلع بھر میں عوامی خدمت کی ایک نئی مثال قائم کر رہے ہیں۔ وہ دن رات عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ چند گھنٹوں کی نیند کے علاوہ اپنا زیادہ تر وقت عوامی خدمت کے لیے وقف کیے ہوئے ہیں۔ انتظامی امور کی نگرانی، ترقیاتی کاموں کی رفتار اور عوامی مسائل کے حل میں ان کی خصوصی دلچسپی نے انہیں عوام میں ایک فعال اور متحرک افسر کے طور پر نمایاں کر دیا ہے۔یہ دراصل اسی تربیت کا نتیجہ ہے جو حاجی محمد کبیر خان جپہ نے اپنے بیٹوں کو دی۔ ایک بیٹا والد کی خدمت اور عبادت میں مصروف ہے تو دوسرا عوام کی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر دن رات محنت کر رہا ہے۔ یہی وہ اقدار ہیں جو کسی خاندان کو باوقار اور معاشرے کیلئے مثال بناتی ہیں۔بلاشبہ ایسے خاندان کسی بھی علاقے کیلئے باعثِ فخر ہوتے ہیں۔ ضلع مظفرگڑھ کے عوام خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہیں ایک ایسا انتظامی افسر میسر ہے جو خدمتِ خلق کو اپنا مشن سمجھتا ہے، جبکہ اس کے پیچھے ایک ایسی تربیت اور خاندان موجود ہے جو احترام، محبت اور خدمت کے اعلیٰ اصولوں پر قائم ہے۔درحقیقت بیٹے اور باپ کی یہ محبت اور تربیت کا یہ عملی نمونہ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اگر اولاد کو اچھے اخلاق، دین اور انسانیت کی تعلیم دی جائے تو اس کے ثمرات نہ صرف گھر بلکہ پورے معاشرے کو نصیب ہوتے ہیں۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز