تازہ ترین
تاریخ اشاعت:

قطر نے ایرانی سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا، ملک چھوڑنے کا حکم

 قطر نے ایرانی سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا، ملک چھوڑنے کا حکم


دوحہ: (عوامی درشن ) قطر نے ایرانی سفارت خانے کے عسکری، سکیورٹی ٹیم اور دیگر عملے کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔

قطرنے ایرانی سفارتخانے کے عملے کو 24 گھنٹے کے اندر قطر چھوڑنے کا حکم دیا ہے، یہ فیصلہ ایران کے بار بار حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے، جن میں حال ہی میں راس لفان انڈسٹریل سٹی پر میزائل حملہ بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے، جبکہ خلیجی خطے میں توانائی سیکیورٹی کا بحران مزید گہرا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے قطر میں راس لفان انڈسٹریل سٹی پر مزائلوں سے حملہ کیا تھا جس کے بعد وہاں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔

قطر نے راس لفان انڈسٹریل سٹی کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی اور اس کارروائی کو خطرناک کشیدگی اور ریاستی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اپنی قومی سلامتی اور خطے کے استحکام کیلئے براہ راست خطرہ قرار دیا تھا۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ قطر نے اس جنگ کے آغاز سے ہی خود کو اس سے الگ رکھا اور کسی بھی کشیدگی میں شامل نہ ہونے کی پالیسی اپنائی، تاہم ایرانی فریق مسلسل اسے اور پڑوسی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے جو ایک غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے اور یہ علاقائی سلامتی کو کمزور کر رہا ہے جبکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہے۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز