منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی ہلوکی پولیس نے دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق رمضان المبارک اور عید کے حوالے سے شہر بھر میں سخت پٹرولنگ اور کڑی نگرانی جاری ہے گزشتہ روز چوکی ہلوکی پولیس کا دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ہلوکی ریلوے سٹیشن سے ذیشان نامی ملزم کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 1 کلو 600 گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم توپ سڑی کا رہائشی ہے اور علاقہ غیر سے منشیات منگوا کر فروخت کرتا تھا۔