میانوالی :زائد کرایہ وصول کر نیوالوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ
میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی طیب علی شاہ نے لاری اڈہ میانوالی کا دورہ کیا اور اڈہ منیجران سے ملاقات کی۔ڈی ٹی او نے اڈہ منیجران کو ہدایت کی کہ مسافروں سے صرف حکومت کی منظور شدہ کرایہ کے مطابق ہی کرایہ وصول کیا جائے اور کسی صورت زائد کرایہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں گاڑی کو تھانہ میں بند کرنے سمیت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے ۔اس کے علاوہ اوورلوڈنگ، اوور سپیڈنگ، بغیر لائسنس یا فٹنس سرٹیفکیٹ کی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ میانوالی ٹریفک پولیس شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات جاری رکھے گی۔