وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی و عسکری قیادت کا اہم اجلاس، مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری ہے جس میں سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام موجود ہیں، جبکہ مشرق وسطی کی صورتحال، توانائی بحران اور دیگر اہم امور پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے ممکنہ تصفیے کے لیے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج شام صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں مشرق وسطی کی صورتحال، ایران کے خلاف جنگ اور توانائی بحران سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومتی و اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے، سکیورٹی صورتحال اور پاکستان کے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔
#Pakistan
#ShehbazSharif
#AsimMunir
#MiddleEastCrisis
#IranIsraelConflict
#EnergyCrisis
#NationalSecurity
#Islamabad
#BreakingNews