یوم شہادت حضرت علیؓ ،ڈپٹی کمشنر ،سی پی او نے خود انتظامات دیکھے
راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ رات گئے شہر کے مختلف علاقوں اور کنٹرول روم کا دورہ کیا اور یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کنٹرول روم میں موجود عملے سے بریفنگ لی اور شہر بھر میں مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یومِ شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے منعقد ہونے والی مجالس اور جلوس پُرامن ماحول میں بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوئے ، جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے بھرپور ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دیئے ۔ انہوں نے تمام اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران و اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے تمام ادارے ہمہ وقت متحرک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اور سی پی او سید خالد ہمدانی نے مجالس کے منتظمین اور علما سے بھی ملاقات کی۔