پشاور
تاریخ اشاعت: March 15, 2026

خیبر پختونخوا حکومت کا اخراجات کم کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا اخراجات کم کرنے کا فیصلہ




خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبے میں نان ایمپلائی ریلیٹڈ اخراجات میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔ اخراجات میں کمی کا یہ فیصلہ یکم اپریل سے 30 جون تک تین ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق اس فیصلے کے تحت تمام سرکاری محکموں، نیم سرکاری اداروں اور خودمختار اداروں میں تنخواہوں کے علاوہ دیگر اخراجات میں بیس فیصد کمی کی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اخراجات میں کمی کا یہ فیصلہ یکم اپریل سے 30 جون تک نافذ العمل رہے گا۔ محکمہ خزانہ نے تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز