ملتان
تاریخ اشاعت: March 15, 2026

مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

 مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت


ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ملتان میں مساجد میں نماز فجر کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔۔ڈی ایس پی دہلی گیٹ جمشیداکرم نے رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سی پی او ملتان کو بریفننگ دی۔انہوں نے کہا کہ مساجد میں تراویح کی نماز، سحری و افطار اور فجر کی نماز کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔تمام افسروقتاً فوقتاً اپنے اپنے علاقوں میں ڈیوٹی چیک کریں اور ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو بریف کریں۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ملتان پولیس کی طرف تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز