قومی خبریں
تاریخ اشاعت:

فالس فلیگ حملے کی سازش کا خدشہ، ایران کا دعویٰ

 فالس فلیگ حملے کی سازش کا خدشہ، ایران کا دعویٰ


Ali Larijani نے دعویٰ کیا ہے کہ بعض عناصر نائن الیون جیسے واقعے کی طرز پر ایک ممکنہ ’فالس فلیگ‘ حملے کی سازش کر سکتے ہیں اور اس کا الزام ایران پر عائد کیا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممکنہ طور پر ایسا حملہ کر کے اس کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران بنیادی طور پر اس قسم کے دہشت گرد منصوبوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس کی جنگ امریکی عوام کے ساتھ نہیں ہے۔

علی لاریجانی نے مزید کہا کہ ایران دہشت گردی کی کسی بھی شکل کو مسترد کرتا ہے اور اس کا امریکا کے عوام سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت امریکا اور اسرائیل کی مبینہ جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہے اور دفاعی کارروائیوں میں مضبوط اور فیصلہ کن انداز میں جواب دے رہا ہے تاکہ ایران پر حملہ کرنے والوں کو سزا دی جا سکے۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز