لاہور
تاریخ اشاعت:

لاہور میں عیدالفطر کا دوسرا دن، شہریوں کی سیر و تفریح اور دعوتوں سے بھرپور جشن

  لاہور میں عیدالفطر کا دوسرا دن، شہریوں کی سیر و تفریح اور دعوتوں سے بھرپور جشن



لاہور: عیدالفطر کے دوسرے روز بھی شہری جوش و خروش کے ساتھ تہوار منا رہے ہیں، شہر بھر میں کہیں سیر سپاٹے تو کہیں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گھروں میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ برقرار ہے، کل کے میزبان آج مہمان بن گئے، جبکہ لذیذ پکوانوں سے تواضع کی جا رہی ہے۔

پارکوں اور تفریحی مقامات پر عوام کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے، بچے جھولوں، کھیل کود اور اونٹ کی سواری سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

نوجوان بھی دوستوں کے ساتھ عید کا لطف اٹھانے کے لیے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا رخ کر رہے ہیں، گپ شپ اور پارٹیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شام کے اوقات میں سینما جانے کے پروگرام بھی بنائے جا رہے ہیں۔

خواتین اپنی سہیلیوں کے ساتھ گھومنے پھرنے میں مصروف ہیں، جبکہ بزرگ اپنی محفلیں سجا کر عید کی خوشیوں کو دوبالا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کی بڑی تعداد ناشتے کے لیے دکانوں کا رخ کر رہی ہے، جہاں بونگ پائے، چنے، کوفتے اور حلوہ پوری سے لطف اندوز ہوتے شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کا اصل مزہ اب آ رہا ہے۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز