تازہ ترین
تاریخ اشاعت: March 27, 2026

تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے قریب اسرائیلی بمباری، سفیر اور عملہ محفوظ رہا

 تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے قریب اسرائیلی بمباری، سفیر اور عملہ محفوظ رہا


 تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے اطراف میں اسرائیل نے بمباری کر دی جس میں عملہ محفوظ رہا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ایرانی فوج کا مرکز ارتش واقع ہے جبکہ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاسداران کے علاقے میں مقیم ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات تقریباً 8 بجے دونوں علاقوں میں بھرپور بمباری کی گئی تاہم پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو تہران میں بیس کے قریب سفارتی عملے کے ساتھ معمول کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔سینئر سفارتکار نے بتایا کہ بمباری کی شدید آوازیں سنائی دیں اور عملہ دھماکوں کی آوازوں سے پریشان ضرور ہوا تاہم تمام اہلکار محفوظ ہیں اور عملہ خطرناک ماحول میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔ ا

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز